پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص کے دوران دشمن پاکستان کی عسکری مہارت اور صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
ٹرمپ کا پاکستان، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔ ان کے مطابق معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے مار گرا کر تاریخ رقم کی۔

ائیر چیف مارشل نے مزید کہا کہ مئی کے واقعات میں دشمن پاکستان کی صلاحیت اور مہارت دیکھ کر دنگ رہ گیا، اور پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.55.58 PM WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.55.58 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.55.59 PM WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.55.59 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.55.59 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.00 PM WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.00 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.00 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.00 PM 3 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.01 PM WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.01 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.01 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.01 PM 3 WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.02 PM WhatsApp Image 2026 04 18 at 4.56.02 PM 1

One thought on “پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!