کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محمد طفیل کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
کیماڑی میں یومِ تشکر ریلی، پاک فوج اور قیادت کو خراجِ تحسین
زخمی اہلکار اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واقعے کے دوران ان کے ساتھی اہلکار خادم علی شاہ شہید ہو گئے تھے، جنہیں آئی جی سندھ نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس پی گلشن کے ہمراہ زخمی اہلکار سے ملاقات کی، ان کی بہادری کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے اور ہر اہلکار کی دیکھ بھال ادارے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
