ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے نشست، قومی و علاقائی امور پر رہنمائی، نوجوانوں کو تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے روٹس اسکولز و کالجز کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

نشست کے دوران طلبہ نے کھل کر سوالات کیے اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ سیشن سے قبل ان کے ذہنوں میں کئی سوالات اور ابہام موجود تھے، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامع، مدلل اور واضح گفتگو کے بعد انہیں قومی اور علاقائی معاملات کے حوالے سے بہتر اور درست رہنمائی حاصل ہوئی۔

طلبہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے، چاہے وہ انسداد دہشت گردی کی کوششیں ہوں یا حالیہ سفارتی اقدامات، جن میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں معاونت بھی شامل ہے۔

مباحثے کے دوران اس پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ جدید دور میں جنگ کا میدان صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہا بلکہ انسانی ذہن ایک اہم محاذ بن چکا ہے۔ طلبہ کے مطابق مستقبل میں کامیابی کا انحصار صرف طاقت پر نہیں بلکہ ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کے فروغ پر ہوگا۔

اس موقع پر ولید مشتاق، سی ای او روٹس اسکولز و کالجز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور تخلیقی انداز میں استعمال کریں۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان کے سنہری اصول "ایمان، اتحاد، تنظیم” کو نوجوانوں کی کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت مشتاق نے کہا کہ آئی ایس پی آر ایک معتبر اور مؤثر ادارہ ہے جو نہ صرف قومی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو ملکی حالات اور افواجِ پاکستان کے کردار سے باخبر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نشست کے اختتام پر انہوں نے وطن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "وطن ہے تو سب کچھ ہے، وطن نہیں تو کچھ بھی نہیں”، اور نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے نشست، قومی و علاقائی امور پر رہنمائی، نوجوانوں کو تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!