واشنگٹن ٹائمز کا پاکستان کے آپریشن “غضبِ للحق” پر مثبت تجزیہ، دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی قرار

امریکی جریدے دی واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشن “غضبِ للحق” پر تفصیلی تجزیہ جاری کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر، متوازن اور ذمہ دارانہ حکمت عملی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مضبوط عسکری صلاحیت اور بروقت ردعمل کا واضح ثبوت ہے۔

کراچی عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں تیزی، تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز

تجزیے کے مطابق پاکستان نے اس آپریشن کے دوران افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج اور ان کے نیٹ ورکس کو انتہائی درست اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیموں کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکمت عملی میں صرف فوجی طاقت ہی نہیں بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

جریدے نے اس بات کو خصوصی طور پر سراہا کہ کارروائیوں کے دوران سویلین آبادی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے، جس سے پاکستان کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دار عسکری پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حکمت عملی عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کے جدید اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔

تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان محض فوجی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ سفارتی، سیاسی اور معاشی سطح پر بھی ایک مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس جامع پالیسی کا مقصد خطے میں پائیدار امن اور طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک اس آپریشن کے دوران 180 دہشت گرد پناہ گاہیں اور 30 سے زائد اجتماع گاہیں تباہ کی جا چکی ہیں، جس کے باعث دہشت گرد نیٹ ورکس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں پاکستانی افواج نے نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے غیر قانونی نقل و حرکت پر قابو پا رہا ہے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

تجزیے کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان کا فوجی طاقت، سفارت کاری اور داخلی اصلاحات کو ایک مربوط حکمت عملی کے طور پر اپنانا عالمی سطح پر سخت اور یکطرفہ انسداد دہشت گردی پالیسیوں کے مقابلے میں ایک متوازن اور مؤثر ماڈل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

One thought on “واشنگٹن ٹائمز کا پاکستان کے آپریشن “غضبِ للحق” پر مثبت تجزیہ، دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!