فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ تہران کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا کا ایران کو سخت پیغام، بحری ناکہ بندی اور ممکنہ فوجی کارروائی کی وارننگ

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات تہران میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کو علاقائی سفارت کاری کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کا عزم مشترک اور مضبوط ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں، اور دونوں ممالک کی قیادت امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی راہیں ہموار کرنا ہے۔ وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی رابطے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی کرتے ہیں، اور پاکستان کے فعال کردار کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!