کراچی کو ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے مل کر تباہ کیا، حافظ نعیم

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہےکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ذاتی مقاصد اور سیاسی مفادات کے لیے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا، شہر کو دہشت گردی، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والے پھر وہی زبان استعمال کر رہے ہیں، ادارں کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ایسی پارٹیوں میں کیوں دوبارہ جان ڈال رہے ہیں جنہوں نے پہلے بھی کراچی کو سیاسی و معاشی بدحالی اور تبادہی و بربادی سے دوچار کیا ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ اس کا لائسنس منسوخ اور مزید توسیع ہر گز نہ کی جائے، اسے قومی تحویل میں لے کر 18سال کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے، بجلی کی ترسیل کے لیے دیگر کمپنیوں کو مدعو کیا جائے، کلاء بیک کی مد میں اہل کراچی کی 50ارب سے زائد رقم واپس دلوائی جائے، اورنگی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث زیر تربیت پولیس افسر کو قرار واقعی سزا اور پولیس میں موجود لوٹ مار اور کرپشن کے پورے نظام اور کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے، سیف سٹی پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود جرائم میں اضافہ محکمہ پولیس کی نا اہلی اور ناکامی کے سواکچھ نہیں۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں شاپنگ مال میں خوفناک آگ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے انتہائی افسوسناک واقع کی تحقیقات، جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ اور زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے ، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کو صاف شفاف کرانے کے لیے چاروں صوبوں کے گورنروں کو برطرف اور عدلیہ سے آر اوز اور ڈ ی آر اوز مقرر کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!