کراچی جاب فیئر، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ جاب اینڈ ایجوکیشن فیئر نے نوجوانوں کے لیے روزگار اور تعلیم کے نئے مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں، جہاں سرکاری و نجی اداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک وفد تہران پہنچ گیا، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی سرگرم

صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس کے ذریعے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سرکاری اور نجی اداروں میں اسپیشل افراد کے لیے مختص کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ پبلک سیکٹر اور صنعتی اداروں میں بھی اس حوالے سے مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ اس میلے میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کے اسٹالز کی موجودگی خوش آئند ہے، جو نوجوانوں کو براہ راست روزگار اور تربیت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ہزاروں نوجوان اس پلیٹ فارم سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی بلاول بھٹو زرداری کا وژن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر وزیر بلدیات کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

One thought on “کراچی جاب فیئر، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!