ناظم آباد میں افسوسناک حادثہ، ٹینکر کی زد میں آکر دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: ناظم آباد ایک نمبر کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

کراچی: میٹرک کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل لیک، سوشل میڈیا پر جوابات وائرل

پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دونوں بہنیں اچانک توازن کھو کر گر گئیں، جس کے بعد وہ قریب سے گزرنے والے آئل ٹینکر کی زد میں آگئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر موجود لڑکا معمولی زخمی ہوا جبکہ دونوں بہنیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آئل ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی جبکہ شہریوں نے سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک نظم و ضبط پر سوالات اٹھائے ہیں۔

One thought on “ناظم آباد میں افسوسناک حادثہ، ٹینکر کی زد میں آکر دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!