کراچی: میٹرک کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل لیک، سوشل میڈیا پر جوابات وائرل

کراچی: شہر میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران ایک بار پھر امتحانی نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جب دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل ہی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر بریفنگ

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، تاہم انتظامیہ کے سیکیورٹی اور امتحانی شفافیت سے متعلق دعوے ایک بار پھر متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امتحان سے قبل ہی پرچے کا عکس اور اس کے ساتھ مبینہ جوابات مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونا شروع ہوگئے، جس سے طلبہ اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی نویں جماعت کے کمپیوٹر اسٹڈیز کے پرچے کے لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں، جس کے بعد امتحانی نظام کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

One thought on “کراچی: میٹرک کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل لیک، سوشل میڈیا پر جوابات وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!