ڈی آئی جی ایسٹ زون کا جرائم کے خلاف اجلاس، افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی: ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ایسٹ زون میں جرائم کی صورتحال، تفتیشی امور اور امن و امان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی و انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی مشترکہ منصوبہ بندی کا فیصلہ، کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام

اجلاس میں ایسٹ زون کے تمام تھانہ جات کی ہفتہ وار کارکردگی، جرائم کی روک تھام، مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور زیرِ التوا مقدمات کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران انسداد منشیات، گاڑیوں کی چوری، اسنیچنگ، اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی افغان نیشنل کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ زون کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات اور انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس ڈپلائمنٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو ہر وقت الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی ایسٹ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی جبکہ سب انسپکٹر ارباب سجاد کو CC-II ریوارڈ سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!