اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی: ضلع ملیر پولیس نے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق یہ کارروائی 14 اپریل 2026 کو اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی۔

Tuesday, 14th April 2026

تفصیلات کے مطابق پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس کے بعد تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ڈیزل برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران 3 ڈرم ڈیزل قبضے میں لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقادر اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھے۔ پولیس نے سپلائی میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

One thought on “اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!