کراچی: ویلفیئر برانچ کراچی پولیس آفس کے انچارج پی آئی شرافت خان نے مختلف اسپتالوں کے اچانک دورے کیے اور پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایران جوہری پروگرام پر امریکہ-ایران مذاکرات ناکام، روس کی ثالثی کی پیشکش
پریس ریلیز کے مطابق یہ دورے 14 اپریل 2026 کو کیے گئے، جن میں NICVD، آغا خان اسپتال اور طبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ عزیزآباد شامل ہیں۔ دوروں کے دوران انچارج ویلفیئر برانچ نے اسپتالوں میں تعینات فوکل پرسنز، انتظامیہ اور زیر علاج پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔
طبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں فوکل پرسن پی آئی ملک حبیب نے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اسپتالوں کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط بنائی جا رہی ہے۔
پی آئی شرافت خان نے فوکل پرسنز اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔
پولیس ویلفیئر برانچ کے مطابق اس طرح کے دوروں کا مقصد سہولیات کی نگرانی اور نظام کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ اہلکاروں کو صحت کے شعبے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

