اسکیم 33 میں اوشین 99 کے ڈنر ایونٹ، بوہرا کمیونٹی کا بھرپور اعتماد

کراچی: اسکیم 33 کے علاقے جمالی پل اور سمیرا چوک کے درمیان واقع پروجیکٹ سائٹ پر اوشین 99 کی جانب سے داؤدی بوہرا کمیونٹی کے لیے ایک شاندار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کے پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری

تقریب کے دوران ماحول کو خصوصی طور پر سجا کر ریڈ کارپٹ استقبال کا انتظام کیا گیا، جس سے تقریب کو مزید پرکشش اور پروقار بنا دیا گیا۔ منتظمین کے مطابق تقریب مکمل طور پر ہاؤس فل رہی اور متعدد شرکاء نے موقع پر ہی اپنے ڈریم ہومز کی بکنگ بھی کروائی۔

تقریب کی میزبانی اوشین 99 کے آفیشل سیلز پارٹنر ادریس کوٹھاری نے کی، جنہوں نے آغاز دعا اور قومی ترانے سے کیا۔ بعد ازاں منیجر سیلز نوید قمر کے ہمراہ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے منصوبے کی خصوصیات، جدید سہولیات اور خصوصی آفرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مارکیٹنگ کنسلٹنٹ عمیر اقبال نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے داؤدی بوہرا کمیونٹی کے اعتماد کو قابلِ فخر قرار دیا، جبکہ سی ای او Ocean 99 عمیر جالیا والا نے منصوبے کی معیار اور بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے دوران سینئر ٹی وی میزبان نازیہ ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں بوہرا کمیونٹی کے معززین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور منصوبے کو سراہا۔

اوشین 99، صدیق سنز گروپ کا ایک مکس یوز ڈیولپمنٹ منصوبہ ہے، جو رئیل اسٹیٹ اور کاروباری شعبوں میں سرگرم ایک معروف گروپ کے تحت مختلف بڑے منصوبوں کا حصہ ہے۔

One thought on “اسکیم 33 میں اوشین 99 کے ڈنر ایونٹ، بوہرا کمیونٹی کا بھرپور اعتماد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!