درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے شہر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تھانہ درخشاں کے علاقے میں فحاشی کے اڈوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں 13 اپریل 2026 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔

ایسٹ انویسٹیگیشن کی ہفتہ وار شاندار کارکردگی

تفصیلات کے مطابق تھانہ درخشاں پولیس نے انٹیلیجنس رپورٹ (I.R) میں درج نشاندہی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز V کے بدر کمرشل ایریا میں اسٹریٹ 12 اور اسٹریٹ 4 پر واقع دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ دونوں مقامات پہلے سے پولیس ریکارڈ میں موجود تھے جہاں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔

کارروائیوں کے دوران پولیس نے موقع پر موجود متعدد مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر فحش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار مرد ملزمان میں دانش، جیمز، خورشید علی خان، نعیم، عادل، محمد حمزہ، سلمان اور شاہنور شامل ہیں، جبکہ گرفتار خواتین میں فاری خان، زویا، عالیہ، سمیرا اور ہانیہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمات نمبر 246/2026 اور 247/2026 درج کر لیے گئے ہیں، جن میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 اور 34 کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ تمام ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے مزید پہلو بھی سامنے آئیں گے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے مطابق شہر میں جرائم اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

2 thoughts on “درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!