سچل پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائر گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شہر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سچل کے علاقے میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق یہ کارروائی 13 اپریل 2026 کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔

درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسکیم 33 اور سپر ہائی وے کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا کی غیر قانونی سپلائی اور فروخت جاری ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے برفت گوٹھ اسکیم 33 میں چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم ولد جان محمد اور محمد شیراز ولد خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر علاقے میں گٹکا ماوا کی ترسیل اور فروخت میں سرگرم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 40 پیکٹ جھوم پراگ گٹکا اور 4 تھیلے تیار مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں گٹکا ماوا جیسے مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!