کراچی میں اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل، بیوی اور ساس سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے اندھے قتل کے ایک ہولناک واقعے کا 48 گھنٹوں میں سراغ لگا کر مقتول کی بیوی اور ساس سمیت چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستانی سفارتی کوششوں سے ایران امریکا کشیدگی میں کمی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قیادت کے کردار کو خراج تحسین

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس کی تفتیش کا آغاز کیا۔ واقعہ 10 اپریل 2026 کو علی الصبح پیش آیا، جب 33 سالہ نوجوان ریحان ولد غلام نبی کو مسجد کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم تحقیقات کے دوران یہ ایک منصوبہ بند قتل ثابت ہوا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالا جبران اور صدف کا دوست شیزان عرف سجو اس قتل میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے ایک اسٹیٹ ایجنسی میں ملاقات کے دوران قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم شیزان نے اپنے بھائی کی لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول چوری کر کے واردات میں استعمال کیا جبکہ جبران نے گولیاں اور ماسک فراہم کیا۔ ملزمہ صدف نے ملزم کو مقتول کی روزمرہ روٹین سے آگاہ کیا۔

منصوبے کے تحت ملزمان نے مقتول کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نمازِ فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو موقع پر دیکھا گیا۔

دوران تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمہ صدف مقتول کو راستے سے ہٹا کر شیزان سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس کی تصدیق اس کی والدہ نے بھی کی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی میں اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل، بیوی اور ساس سمیت 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!