وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران بہترین سکیورٹی اور انتظامی اقدامات پر پاک فوج، پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کراچی میں اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل، بیوی اور ساس سمیت 4 ملزمان گرفتار
انہوں نے پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور موٹر وے پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے یکجا ہو کر مثالی انداز میں اپنے فرائض انجام دیے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معزز مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افسران سے لے کر ہر جوان مبارکباد کا مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے باعث یہ چیلنجنگ ذمہ داری کامیابی سے مکمل کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے اس اہم موقع کو احسن طریقے سے سنبھالا، جو پوری ٹیم کے لیے ایک قابل فخر کامیابی ہے۔
