کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر ایم کیو ایم پاکستان کا اظہارِ تشویش، سندھ حکومت پر شدید تنقید

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہرِ قائد میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گھات لگا کر لوٹنے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی سنگین نااہلی قرار دیا ہے۔

عوامی کالونی پولیس کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 8 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

بہادر آباد مرکز سے جاری بیان میں حق پرست اراکینِ اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا بڑھتا ہوا سونامی محض امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی ایک منظم صورتحال کا تسلسل ہے۔

اراکینِ اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے شہریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور انہیں معاشی و سماجی طور پر مفلوج کرنے کی پالیسی جاری ہے، جس کی ذمہ داری صوبائی حکومتی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہر کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہا اور مسلح ڈاکو نہ صرف لوٹ مار بلکہ مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔

ایم کیو ایم اراکین نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو اب اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے اور امن و امان کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال کو فوری طور پر بہتر نہ بنایا گیا تو عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو سکتا ہے، جبکہ شہری اپنے تحفظ کے لیے خود اقدامات پر مجبور ہو جائیں گے۔

One thought on “کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر ایم کیو ایم پاکستان کا اظہارِ تشویش، سندھ حکومت پر شدید تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!