لانڈھی میں باڑے میں آتشزدگی، 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی 89 شیرپاؤ کالونی، چاول گودام روڈ قبرستان کے قریب واقع ایک باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔

کراچی پولیس ملاپ یونٹ کی بروقت کارروائی، 70 سالہ لاوارث بزرگ اپنے ورثاء سے مل گئے

کے ایم سی فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث باڑے میں موجود مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ مویشی پال حضرات کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!