کراچی پولیس کے ایس ایس پی 15 کی زیر نگرانی کام کرنے والے ملاپ یونٹ نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لاوارث بزرگ شہری کو ان کے اہل خانہ سے ملا دیا۔
نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار فلائی اوور شہید نجیب احمد کے نام سے منسوب
تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے 70 سالہ بزرگ شہری لاوارث حالت میں پائے گئے، جو ذہنی کیفیت یا ضعیف العمری کے باعث صرف اپنا نام “یوسف” بتا سکے اور مزید معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھے۔
اطلاع ملنے پر ملاپ یونٹ نے فوری طور پر بزرگ شہری کی تفصیلات، حلیہ اور دیگر معلومات ریکارڈ کر کے ان کی شناخت کے لیے اشتہار جاری کیا اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔
اگلے روز پولیس کو ایک گمشدہ بزرگ شہری کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ملاپ یونٹ نے دونوں کیسز کا تقابلی جائزہ لیا اور مشتبہ مماثلت کی بنیاد پر اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ بعد ازاں تصاویر کے ذریعے شناخت کی تصدیق کر لی گئی۔
تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ شہری کو بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے ملاپ یونٹ 15 کراچی پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
