میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صوبائی مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید نجمی عالم، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری روف احمد ناگوری، ضلع وسطی کے صدر سردار خان اور شہید نجیب احمد کے ساتھیوں کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار فلائی اوور کو شہید نجیب احمد کے نام سے منسوب کر دیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش، گٹکا ڈیلرز اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
اس موقع پر پی ایس ایف سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری شہریار بھگت، پی ایس ایف کراچی کے صدر مدنی رضا، ضلع وسطی کے سینئر نائب صدر وسیم قریشی، نائب صدر نیاز محمد خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حسن وارثی، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکرٹری توقیر احمد، پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حیدر خان سمیت سٹی ایریاز کے عہدیداران اور شہید نجیب احمد کے قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔
تقریب میں نوید زبیری، شہباز بٹ، جمیل عرب، عامر رضوی، شاہد قادری، ریاض علی، شوکت رسول اور دیگر کارکنان و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
شعبہ اطلاعات و نشریات، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
