سعید غنی کا شہید نجیب احمد کو خراجِ عقیدت، نوجوانوں کو نظم و ضبط کی تلقین

کراچی میں سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید نجیب احمد اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت آج شہر میں سیاسی سرگرمیاں ممکن ہو سکی ہیں، اور پاکستان پیپلز پارٹی کا وجود انہی شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں بیوپاریوں کا رش، جانوروں کی ریکارڈ آمد متوقع

یہ بات انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں شہید نجیب احمد کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وقار مہدی، رئوف احمد ناگوری، شرمیلا فاروقی، سینیٹر مسرور احمد، مدنی رضا اور دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی میں سیاست کرنا انتہائی مشکل تھا اور متحدہ قومی موومنٹ کے دور میں سیاسی کارکنوں کو شدید خطرات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کو صرف اس لیے شہید کیا گیا کہ وہ پارٹی کا پرچم اٹھا کر سیاست کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نسبتاً پُرامن حالات انہی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پارٹی کو نظریاتی اور تنظیمی بنیادوں پر مضبوط کریں۔

سعید غنی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے نظریے کو سمجھیں، اس کا مطالعہ کریں اور نظم و ضبط کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں، بصورت دیگر جماعت کمزور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے آج بھی عوام کی امیدیں وابستہ ہیں، اور پارٹی کی قیادت نوجوان ہے جس کے ساتھ نئی نسل کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریب کے شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

3 1

 

One thought on “سعید غنی کا شہید نجیب احمد کو خراجِ عقیدت، نوجوانوں کو نظم و ضبط کی تلقین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!