فائرنگ میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت، حالت خطرے سے باہر

کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی عیادت کے لیے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان آغا خان ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی۔

سعید غنی کا شہید نجیب احمد کو خراجِ عقیدت، نوجوانوں کو نظم و ضبط کی تلقین

پولیس حکام کے مطابق زخمی کانسٹیبل عاصم ہوش میں ہے اور اہلکاروں سے بات چیت بھی کر رہا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے اس موقع پر کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر محمد عمران خان نے ہسپتال میں موجود ماہر ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار کی طبی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ ڈاکٹرز کے مطابق گولی ماتھے کی جلد کو متاثر کرتے ہوئے اوپری ہڈی میں فریکچر کا باعث بنی، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ زخمی کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج و معالجے کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ موقع پر ایس ڈی پی او نیو کراچی، ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی مکمل صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.31.21 PM WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.31.22 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.31.22 PM 2

One thought on “فائرنگ میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت، حالت خطرے سے باہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!