ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں بیوپاریوں کا رش، جانوروں کی ریکارڈ آمد متوقع

کراچی کے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قائم "عوام دوست منڈی” میں عیدالاضحیٰ سے قبل گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں ملک بھر سے بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

انتظامیہ کے مطابق اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں سے بیوپاریوں کے بڑے قافلے منڈی کا رخ کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی خریداری کے لیے منڈی پہنچ رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانور منڈی میں لائے جا رہے ہیں اور مجموعی طور پر ریکارڈ تعداد میں جانوروں کی آمد متوقع ہے۔

خصوصی طور پر جیکب آباد سے آنے والے بیوپاریوں نے منڈی میں اپنے ڈیرے جما لیے ہیں، جو دیدہ زیب، صحت مند اور اعلیٰ نسل کے جانور ساتھ لائے ہیں۔ بیوپاری خان جھکرانی 32، عبدالحمید 35، قلندر بخش 44 جبکہ فدا حسین 80 جانوروں کے ساتھ منڈی میں موجود ہیں اور خریداروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات حوصلہ افزا ہیں، جبکہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کراچی کے شہری بڑی تعداد میں ان کے لائے گئے جانور خریدیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق عوام دوست منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں دونوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں سیکیورٹی، صفائی، پانی اور بینکنگ سروسز شامل ہیں تاکہ شہری آسانی سے اور محفوظ انداز میں قربانی کے جانور خرید سکیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منڈی سے باہر کسی بھی قسم کی ادائیگی سے گریز کریں اور منڈی میں موجود بینکنگ سہولت سے ہی استفادہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.25.15 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.25.15 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.25.16 PM WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.25.16 PM 1

One thought on “ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں بیوپاریوں کا رش، جانوروں کی ریکارڈ آمد متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!