امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ایران سے جامع جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات، امن و استحکام پر اتفاق

ذرائع کے مطابق نائب صدر کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی پاکستان آئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ صبح 10 بجے کے قریب چترال کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جہاں پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسے فضائی سلامی دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں طیارہ صبح 10:33 بجے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کر گیا۔

سفری روٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نائب صدر کا طیارہ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے طویل راستہ اختیار کرکے پاکستان پہنچا۔ طیارہ امریکا کی ریاست میری لینڈ سے روانہ ہوا اور پیرس میں مختصر قیام کے بعد جارجیا، آذربائیجان، ترکمنستان اور تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایران سے متعلق اہم مذاکرات کو آگے بڑھانا اور خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تقویت دینا ہے، جبکہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.41 PM 3 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.41 PM 2 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.42 PM 4 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.42 PM 1 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.42 PM 2 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.42 PM 3 1 WhatsApp Image 2026 04 11 at 7.21.43 PM 2

One thought on “امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!