پی آئی بی کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی ایسٹ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی PWD کمپاؤنڈ، گوہر آباد پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی، جہاں سے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

وائرل آڈیو پر کورنگی پولیس کا ایکشن، انکوائری کا حکم

گرفتار ملزم کی شناخت شعیب عرف نٹا ولد محمد یامین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 515 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 97/2026 بجرم دفعہ 9(1)3 درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ماضی میں بھی جرائم کا ریکارڈ موجود ہے اور اس کے خلاف مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، گٹکا ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

ایس ایچ او پی آئی بی کالونی کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!