اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، فوری جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے 8 اپریل کو لبنان میں بڑے پیمانے پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے فوری کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایران امریکا جنگ کے اثرات: بیوٹی پارلرز میں مہنگائی، میک اپ سروسز کی قیمتوں میں اضافہ

گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں شہری بشمول بچے ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ لبنان میں جاری فوجی سرگرمیاں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار و جامع امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

One thought on “اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، فوری جنگ بندی کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!