ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ، اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں یومیہ 3،010 بیرل تیل اور 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، فوری جنگ بندی کی اپیل

نئے دریافت شدہ کنوؤں سے یومیہ 1،090 بیرل تیل اور 2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یومیہ 670 بیرل تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ بھی ممکن ہوا۔

اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت اب 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھائی جائے، اور پرانی فیلڈز سے زیادہ پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!