ایران امریکا جنگ کے اثرات: بیوٹی پارلرز میں مہنگائی، میک اپ سروسز کی قیمتوں میں اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے جہاں مختلف سیکٹرز کو متاثر کیا ہے، وہیں خواتین کے بناؤ سنگھار پر بھی اثر پڑا ہے۔ کراچی کے بیوٹی پارلرز نے میک اپ پروڈکٹس اور سروسز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا بنگلا دیش کا دورہ، پہلی بار سلہٹ میں ٹیسٹ میچ

ذرائع کے مطابق بارات اور ولیمہ کے لیے میک اپ کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 40 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ پارٹی میک اپ کے دام بھی پانچ ہزار روپے اضافے کے ساتھ مقرر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونا 35 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 718 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چاندی ایک ڈالر سے زائد کمی کے بعد 74 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

One thought on “ایران امریکا جنگ کے اثرات: بیوٹی پارلرز میں مہنگائی، میک اپ سروسز کی قیمتوں میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!