کراچی: کلری پولیس مقابلے میں زخمی ملزم بھتہ خور گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون کے مطابق کلری پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے ایک پیشہ ور بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم ظاہر حسین، لیاری گینگ وار شاہنواز گولڈن گروپ کا رکن ہے اور شہر کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کی اربن فاریسٹ کا قیام

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ رات ایک تاجر طاہر کے پاس ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے آیا تھا۔ ملزم نے پہلے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم بیرون ملک کی سم کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے بھتہ وصولی کے پیغامات بھیجتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے موبائل فونز سے بھتہ طلب کرنے کے تمام میسجز برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید ڈیٹا کی بازیابی کا عمل جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے اور اس کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!