ابوظبی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور گمراہ کن معلومات شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبی پولیس نے اس سلسلے میں فوری اور جامع کارروائیاں کی ہیں تاکہ آن لائن گمراہی اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا مطالبہ تیز

رپورٹس کے مطابق پولیس نے اب تک 375 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات کی ویڈیوز بنا کر یا غیر مصدقہ معلومات شیئر کر کے شہریوں میں خوف اور بے یقینی پھیلائی۔ پولیس نے واضح کیا کہ آن لائن افواہوں کے پھیلاؤ سے عوامی تحفظ اور سیکیورٹی خطرے میں آ سکتی ہے، اس لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یو اے ای حکام نے شہریوں کو ایرانی حملوں کے حوالے سے ہونے والے نقصانات یا تباہی کی غیر مصدقہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے سختی سے روکا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ افواہوں اور جعلی خبروں کے خلاف مؤثر نگرانی جاری رہے گی اور جو بھی شہری یا ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کریک ڈاؤن کا مقصد سوشل میڈیا پر معلومات کی درستگی کو یقینی بنانا اور عوام میں بے بنیاد خوف پھیلانے والے عناصر کو روکنا ہے، تاکہ یو اے ای میں امن و امان قائم رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!