Donald Trump کے خلاف امریکی کانگریس میں سیاسی دباؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک چوتھائی سے زائد ڈیموکریٹ اراکین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چولستان میں 113 بھیڑیں ہلاک، وجہ سامنے آگئی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کو ہٹانے کے لیے مواخذے (Impeachment) یا امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت کابینہ کی جانب سے اختیارات واپس لینے جیسے آئینی راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
کئی ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے تناظر میں ان کے ذہنی توازن پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اس عہدے کے لیے ذہنی طور پر موزوں نہیں رہے۔
یہ مطالبات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے ایک تہذیب کے خاتمے کی دھمکی دی تھی، جس پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور اسے ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کیا گیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت امریکی داخلی سیاست میں ایک نئے بحران کی نشاندہی کر سکتی ہے، جو نہ صرف ملکی سطح بلکہ عالمی سفارتی ماحول پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔
