صحرائے Cholistan Desert میں قلعہ ڈیراور کے قریب دلوش ڈھار کے علاقے میں 113 بھیڑوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے مقامی افراد میں تشویش پیدا کر دی۔
مریم نواز کا جنگ بندی پر وزیراعظم کو خراج تحسین
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق متاثرہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں، تاہم 113 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں جبکہ باقی محفوظ رہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد فوری تحقیقات کی گئیں تاکہ ہلاکت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ بھوک اور پیاس کی حالت میں چولستان سے نکل کر کٹی ہوئی گندم کے کھیتوں میں داخل ہوا، جہاں بھیڑوں نے بڑی مقدار میں گندم کے سٹے کھا لیے۔ زیادہ مقدار میں خوراک لینے کے باعث بھیڑوں کو "گرین اوور لوڈ” کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کی ہلاکت کی بنیادی وجہ بنا۔
حکام نے واضح کیا کہ یہ واقعہ کسی پراسرار بیماری کا نتیجہ نہیں بلکہ خوراک کی زیادتی سے پیدا ہونے والی طبی حالت کا نتیجہ ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی خوراک اور پانی کا خاص خیال رکھیں، خصوصاً کٹی ہوئی فصلوں کے قریب جانوروں کو کنٹرول میں رکھیں تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
