وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم Shehbaz Sharif کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
امریکا ایران جنگ بندی پر جمعہ کو یومِ تشکر
اپنے بیان میں مریم نواز نے جنگ بندی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنے پر Asim Munir کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا، پاکستان کا کردار نمایاں طور پر یاد رکھا جائے گا اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، اور ملک نے عالمی و علاقائی سیاست میں غیر معمولی سفارتی توازن کا مظاہرہ کیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی، اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ قدیم تہذیبوں کے تحفظ اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
