امریکا ایران جنگ بندی پر جمعہ کو یومِ تشکر

وفاقی حکومت نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم Shehbaz Sharif کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
Wednesday, 8th April 2026

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اس عمل میں اہم کردار ادا کرنے پر Asim Munir اور نائب وزیراعظم Ishaq Dar کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کابینہ ارکان نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یومِ تشکر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب اور دعائیہ اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

One thought on “امریکا ایران جنگ بندی پر جمعہ کو یومِ تشکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!