ملک بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اجلاس میں ملک بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت صوبہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں اور آزاد علاقوں میں مارکیٹس رات 8 بجے بند کی جائیں گی۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند ہوں گی۔ میرج ہالز اور مارکیز بھی رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔ تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ان پابندیوں پر عمل درآمد ہوگا، جبکہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر دکانوں کے اوقات کار پر مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے، اور سندھ حکومت اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم آفس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کے مطابق اپنے منصوبہ بندی کریں اور پابندیوں کی مکمل پاسداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!