روس کا امریکا سے الٹی میٹم کی زبان ترک کرنے کا مطالبہ

سرگئی لاؤروف نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ الٹی میٹم کی زبان ترک کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ یہ بات انہوں نے عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔
خلیجی ممالک کا دفاعی نظام متحرک

روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے معمول پر لانا ناگزیر ہے اور امید ظاہر کی کہ ایران کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

روسی موقف کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکا کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا اور محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینا ہوگی۔

دریں اثنا وانگ ای نے بھی روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے کی بحالی صرف جنگ بندی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

عالمی طاقتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

One thought on “روس کا امریکا سے الٹی میٹم کی زبان ترک کرنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!