خلیجی ممالک کا دفاعی نظام متحرک

خلیجی خطے میں حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے اپنے دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور فضائی حدود کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی تجاویز تیار

سعودی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے علاقے میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ ابوظبی کے مصفح صنعتی علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں گھانا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص زخمی ہو گیا۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام مسلسل میزائل اور ڈرون خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی پروازوں نے یو اے ای کی فضائی حدود کا استعمال بھی ترک کر دیا ہے۔

دوسری جانب کویتی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور دفاعی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

One thought on “خلیجی ممالک کا دفاعی نظام متحرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!