پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف سبسڈی ماڈلز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
قائد آباد میں رینجرز کی کارروائی، راجو گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں میں بنیادی اشیائے خورونوش پر 10 سے 20 فیصد تک سبسڈی دینے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ منڈیوں میں رجسٹرڈ کاروباری افراد کو بھی سبسڈی دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔
حکام کے مطابق سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے صارفین کو فوری اور براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ حکومت کا مقصد مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مزید مشاورت کے بعد ان تجاویز کو حتمی شکل دے کر جلد عملی اقدامات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
