رینجرز کارروائی، کُمندان گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ کے 4 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Monday, 6th April 2026

گرفتار ملزمان میں سعید الرحمان عرف کُمندان (گینگ کا سرغنہ)، صابر عرف شینا، اکرام عرف اکرو اور آکاش عرف پنجابی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سعید الرحمان گینگ کا سرغنہ تھا جو نہ صرف وارداتوں کی منصوبہ بندی کرتا بلکہ ڈکیتی کے لیے اسلحہ بھی فراہم کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی اور 24 مارکیٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ واردات کے دوران لوٹی گئی رقم گینگ کے سرغنہ کے حوالے کی جاتی تھی، جو بعد ازاں اپنے ساتھیوں میں تقسیم کرتا تھا۔

تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو وارداتیں کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق گرفتار افراد عادی مجرم ہیں اور ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں۔

رینجرز حکام نے بتایا کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا ہیلپ لائن پر دیں، تاکہ شہر میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

One thought on “رینجرز کارروائی، کُمندان گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!