ملیر انویسٹیگیشن ونگ کی کارروائیاں، متعدد اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار

انویسٹیگیشن ونگ ملیر پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔ یہ کارروائیاں ایسٹ زون کراچی میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں۔

پاک بحریہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس: نیول چیف

تفصیلات کے مطابق تھانہ میمن گوٹھ کی تفتیشی ٹیم نے مقدمات نمبر 125/26 اور 113/26 میں ملوث چار ملزمان احسان علی، کاشف، جمشید اور ذاکر کو گرفتار کیا، جو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

تھانہ بن قاسم پولیس نے قتل اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب ملزم مبارک علی کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی بس بھی برآمد کر لی، جبکہ ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم غلام اکبر کو بھی حراست میں لیا گیا۔

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم اسداللہ کی نشاندہی پر آلہ قتل (آئرن ناکلز) برآمد کیے، جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمے میں مفرور ملزم نادر علی عرف ایان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چیک ڈس آنر کیس میں مفرور ملزم حاجن ڈیرو کو گرفتار کیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزمہ کلثوم کو بھی حراست میں لیا گیا۔

تھانہ ابراہیم حیدری کی پولیس نے چوری کے مقدمے میں مفرور ملزم حیدر کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!