کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو موسمی حالات میں تبدیلی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خواجہ آصف: بھارت نے حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچائیں گے
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، اور اس کے اثرات سندھ میں 6 اپریل کو محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بھی اسی دن ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں اور متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تیار رہیں اور نکاسی آب کے انتظامات مکمل کریں۔
ماہرین کے مطابق یہ موسمی سلسلہ شہر میں درجہ حرارت میں کمی اور ہوا میں نمی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اور شہری بارش کے دوران اضافی احتیاط اختیار کریں۔
