سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستانی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں آج نمایاں حد تک بڑھ گئیں، جس سے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 4,676 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہو کر 7,794 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 138 روپے کا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 6,682 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس چاندی کی قیمت 73.10 ڈالر رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کرنسی کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان ان قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 03 at 4.19.29 PM

One thought on “سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!