ایف آئی اے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، جس کے دوران 5 مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 74.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔
کراچی: تاوان کے لیے اغواہ کی گئی 3 سالہ بچی بازیاب
تفصیلات کے مطابق اہم کارروائیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
یارو ڈسٹرکٹ پشین میں گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
یارو پشین میں ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 16.3 کلوگرام چرس اور 30 بور پسٹل برآمد۔
کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس اور 1.2 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
ایف آئی اے اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت تمام مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

