ایران کے میزائل اور ڈرونز کی صلاحیت برقرار

امریکی خفیہ اداروں کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایران کے نصف سے زیادہ میزائل لانچر اب بھی محفوظ ہیں، اور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں صرف 50 فیصد میزائل لانچر تباہ ہوئے۔

راجپال یادیو کیس: دہلی ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

سی این این کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں خودکش ڈرونز موجود ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وزیردفاع کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ امریکا نے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کا 90 فیصد ختم کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل علی جہانشاہی نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کی افواج کو پتھر کے زمانے سے بھی پیچھے بھیج دیں گے۔ ایرانی کمانڈوز کئی سالوں سے اس جنگ کی تیاری کر رہے ہیں، اور ایران پر قدم رکھنے والوں کو یہاں دفن کر دیں گے۔‘‘

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رپورٹ خطے میں جاری کشیدگی اور امریکی دعوؤں کے مابین تضاد کو واضح کرتی ہے، اور اس سے ایران کی دفاعی تیاریوں کی حقیقت عالمی سطح پر سامنے آ گئی ہے۔

One thought on “ایران کے میزائل اور ڈرونز کی صلاحیت برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!