فخر زمان کی اپیل مسترد، پابندی برقرار

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 2 میچز کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

یہ معاملہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا تھا، جہاں میچ ریفری روشن ماہنامہ نے فخر زمان پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں سزا سنائی تھی۔ اس واقعے کو لیول 3 خلاف ورزی کے زمرے میں رکھا گیا تھا، جو کہ ایک سنگین ضابطہ خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔

بعد ازاں فخر زمان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کیا، تاہم کمیٹی نے تمام شواہد اور مؤقف سننے کے بعد میچ ریفری کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کے مطابق 3 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیٹی میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی شامل تھے۔

اس فیصلے کے بعد فخر زمان آئندہ دو میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، جو لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

One thought on “فخر زمان کی اپیل مسترد، پابندی برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!