کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، ماڑی پور میں ژالہ باری ریکارڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، شادمان ٹاؤن، گلشن معمار، احسن آباد، نارتھ کراچی، پاور ہاؤس چورنگی، اونگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ ماڑی پور میں ژالہ باری کا بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Thursday, 2nd April 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیراثر موجودہ موسمی حالات بارش کے لیے سازگار ہیں اور آئندہ چند دنوں میں شہر کے مختلف حصوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام ضروری اقدامات بروقت یقینی بنائیں۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ترجمان کمشنر کراچی نے کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، کنٹرول روم متحرک ہے اور شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1299 پر شکایات یا مدد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

One thought on “کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، ماڑی پور میں ژالہ باری ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!