کراچی: ایسٹر پر کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی کے ایس ایس پی مہزور علی کی زیر صدارت ایسٹر کے موقع پر شہر میں کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے علاوہ مختلف علاقوں کی کرسچن کمیونٹی کے معزز نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے علاقوں میں درپیش سیکیورٹی مسائل و چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سندھ سرکاری ملازمین بینیولینٹ فنڈ اجلاس

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر تمام گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ اجلاس میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں منعقد ہونے والی مذہبی تقریبات کی سیکیورٹی کے خود نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی مہزور علی نے کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی۔ کمیونٹی کے نمائندوں نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساؤتھ پولیس کے تعاون کو سراہا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ اس قسم کے اقدامات شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

One thought on “کراچی: ایسٹر پر کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!