جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ، جعلی اور غیر منظور شدہ (فینسی) نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو بھی واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایران میں اسرائیل کا اے آئی جنگی نظام

ٹریفک پولیس، سی پی ایل سی، ڈرائیونگ لائسنسنگ ونگ، ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی پولیس کی مشترکہ ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں 3 تلوار، نیو ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت اہم علاقوں میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔

اسی طرح حکیم ابنِ سینا روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب بھی چیکنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر واقع پورٹ قاسم چوک پر بھی پولیس کی جانب سے سخت نگرانی اور چیکنگ جاری ہے۔

مزید برآں سچل مزار اور ماڑی پور روڈ پر مشکوک گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزات کی جانچ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ میٹروپول کے اطراف میں بھی فینسی اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، جعلی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم شہر میں جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی گاڑیوں کے مکمل کاغذات ہمراہ رکھیں، بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

One thought on “جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!