کراچی: گھگھر پھاٹک، جان محمد گوٹھ کے قریب دو افراد پانی کے چینل میں گر گئے۔ ریسکیو 1122 (سندھ) کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں متاثرین میں باپ اور بیٹا شامل تھے۔ بیٹے کے پھسل کر پانی میں گرنے کے بعد باپ اسے بچانے کی کوشش میں خود بھی پانی میں گر گیا۔
وزٹ ویزا پر اسائلم کی کوشش ناکام، فیملی آف لوڈ
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے واٹر ریسکیو ٹیم کو واٹر ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کے ساتھ جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی کے نتیجے میں بیٹے کو پانی سے نکال لیا گیا جبکہ باپ کی بازیابی کے لیے مزید آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خطرناک علاقوں کے قریب محتاط رہیں اور بچوں کو پانی کے قریب اکیلا نہ چھوڑیں۔
